سجل علی ہالی ووڈ میں انٹری کیلئے تیار؟

لندن: پاکستان شوبز انڈسٹری اور بالی ووڈ میں کمال دکھانے کے بعد اب سجل علی ہالی ووڈ میں اپنی اداکاری کے جلوے دکھائیں گی۔

بی بی سی ایشین نیٹ ورک کے نامہ نگار ہارون رشید کے مطابق سجل علی اس وقت وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ گولڈ اسمتھ کی پروڈکشن میں بننے والی فلم کی شوٹنگ کے لیے لندن میں موجود ہیں۔

ہارون رشید نے حال ہی میں ایک ٹوئٹ کیا جس میں انہوں نے کہا کہ یہ افواہیں گردش کررہی ہیں کہ سجل علی جمائمہ گولڈ اسمتھ کی پروڈکشن میں بننے والی فلم ’’واٹس لو گوٹ ٹو ڈو ودھ اٹ‘‘ کی شوٹنگ کے لیے لندن میں موجود ہیں۔
ہارون رشید نے مزید کہا فلم کی دیگر کاسٹ میں اداکارہ ایما تھامپسن، للی جیمز اور شاہزاد لطیف شامل ہیں۔ جب کہ شیکھر کپور فلم کی ہدایات دیں گے۔ ہم اس خبر کے بارے میں جاننے کے لیے سجل سے رابطہ کررہے ہیں اگر یہ سچ ہے تو بڑی خبر ہے۔

واضح رہے کہ دو ماہ قبل خبریں سامنے آئی تھیں کہ جمائمہ گولڈ اسمتھ رومینٹک کامیڈی فلم بنارہی ہیں جس کی کہانی انہوں نے خود لکھی ہے اور اس فلم کی پروڈیوسر بھی وہ خود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …