ممبئی(M92) بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما اور بھارتی کرکٹرویرات کوہلی نے ایک تقریب میں شرکت کی جہاں ان کے ریڈ کارپٹ پر انٹری کے خوب چرچے ہوئے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی خوبرواداکارہ انوشکا شرما اوربھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی آج کل میڈیا کی زینت بنے ہوئے ہیں، کوئی پارٹی ہویا تقریب دونوں اب برملا ساتھ ساتھ نظرآتے ہیں تاہم تاحال ان کی جانب سے اپنی گہری دوستی پرکچھ کہا نہیں گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق دونوں ہی ایک اسپورٹس ایونٹ میں شرکت کے لیے ساتھ ساتھ گئے جہاں ان کا ریڈ کارپٹ پرپُرتپاک استقبال کیا گیا جب کہ ان کے ساتھ ساتھ آنے اوربہترین ملبوسات کے بھی خوب چرچے ہوئے۔
تقریب کے دوران دونوں ہی انتہائی خوش نظرآرہے تھے جب کہ دونوں کی ایونٹ میں لی جانے والی تصاویرسوشل میڈیا پروائرل ہوئیں جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب سراہا گیا۔
اس سے قبل بھی ویرات اورانوشکا نے کپڑوں کے ایک برانڈ کے اشتہارمیں کام کیا تھا جس میں وہ شادی کے عہدوپیمان باندھ رہے ہوتے ہیں اوراشتہارکے باعث وہ میڈیا کی خوب زینت بنے تھے جب کہ ان کی شادی کی قیاس آرائیاں بھی کی گئی تھیں۔
