سونیا حسین کا خود کو سری دیوی کہنے والے مداح کو دلچسپ جواب

(میڈیا92نیوز) اداکارہ سونیا حسین نے خود کو بالی ووڈ کی لیجنڈ اداکارہ سری دیوی سے تشبیہ دینے والے مداح کو دلچسپ جواب دیا ہے۔

’’ایسی ہے تنہائی‘‘، ’’عشق زہے نصیب‘‘ اور ’’محبت تجھے الوداع‘‘جیسے ڈراموں میں اداکاری کرنے والی سونیا حسین ویسے تو فوٹوشیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر زیادہ فعال نہیں ہیں۔ لیکن حال ہی میں انہوں نے اپنے ڈرامے ’’محبت تجھے الوداع‘‘ کے ایک سین سے لی گئی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی۔

اس تصویر میں سونیا حسین نیلے رنگ کی ساڑھی اور ہیروں کا ہار پہنے انتہائی خوبصورت لگ رہی ہیں۔ ان کی یہ تصاویر نہ صرف سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں بلکہ مداحوں کو بھی خوب پسند آرہی ہیں۔ ایک مداح نے تو انہیں نیلی ساڑھی میں بالی ووڈ کی لیجنڈ اداکارہ سری دیوی سے ملاتے ہوئے کہا ’’سری دیوی جی کیا حال ہے آپ کا‘‘۔

سونیا حسین نے بھی مزاحیہ انداز میں مداح کو جواب دیتے ہوئے کہا ’’جی الحمداللہ، آپ کیسے ہیں جونی لیور؟‘‘۔ سونیا حسین کا یہ انداز اور تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔

واضح رہے کہ سونیا حسین نے حال ہی میں برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے پاکستانی ڈراموں میں دکھائی جانے والی کہانیوں پر بات کی تھی اور کہا تھا پاکستانی ٹی وی چینلز پر ٹی آر پی کے لیے کچرا بک رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عمران خان نے عمر ایوب کو وزارت عظمیٰ کا امیدوار نامزد کردیا

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے عمر ایوب کو وزیراعظم کے عہدے کا امیدوار …