کوک سٹوڈیو نے جشن آزادی کے موقع پر سیزن 10 ریلیز کر دیا

کراچی (میڈیا پاکستان ) کوک سٹوڈیو نے جشن آزادی کے موقع پر سیزن 10 میں پرفارم کرنیوالے تمام 40 گلوکاروں کے ہمراہ قومی ترانہ ریلیز کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ اس حوالے سے جنرل منیجرکوکا کولا پاکستان رضوان یو خان اور کوکا کولا پاکستان کے ڈائریکٹر مارکیٹنگ عباس ارسلان نے بتایا کہ ہر گزرتے سال کیساتھ نہ صرف یہ پلیٹ فارم مستحکم ہورہا ہے بلکہ مزید بہتر بھی ہوتا جارہا ہے ۔
سٹرنگزبینڈ کوک سٹوڈیو کے 7ویں سیزن سے بطور ایگزیکٹو پروڈیوسر وابستہ ہے جس نے خصوصی طور پر تیار کئے گئے قومی ترانے کے بارے میں کہا ہم یہ امید کرتے ہیں کہ مشترکہ قومی ترانہ ریلیز کرنے سے ہر پاکستانی کے دل میں جذبہ حب الوطنی اور قومی شعور کا احساس اجاگر ہوگا۔ واضح رہے کہ کوک سٹوڈیو کا 10واں سیزن 11 اگست کو ریلیز ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

شلپا شیٹھی ڈانس شو کے سیٹ پر پہنچ کر جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور روپڑیں

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی شوہر راج کندرا کی پورن فلم اسکینڈل میں گرفتاری …