’ٹائیگر زندہ ہے‘ نے ریلیز سے قبل ہی شاہ رخ خان کی رئیس کا ریکارڈ توڑ دیا

ممبئی(میڈیا پاکستان) بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کی نئی فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ نے ریلیز سے قبل ہی شاہ رخ خان کی رئیس کا ریکارڈ توڑ دیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان کی فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ کے ٹریلر نے مداحوں میں بے چینی پھیلادی ہےاور انہوں نے ایکشن سے بھرپور ٹریلر کو سوشل میڈیا پر بھرپور انداز میں سراہا، یہی وجہ ہے کہ ٹریلر ریلیز ہونے کے 24 گھنٹوں کے دوران ایک کروڑ 60 لاکھ سے زائد لوگ اسے دیکھ چکے ہیں جبکہ شاہ رخ خان کی ’رئیس‘ کو اتنے ہی وقت میں ایک کروڑ 20 لاکھ ویوز ملے تھے اور یوں فلم کے ٹریلر کی کامیابی نے اس بات کااشارہ دیدیا ہے کہ وہ ’رئیس‘ کے تمام ریکارڈ کو پارہ پارہ کردے گی۔واضح رہے ’ٹائیگر زندہ ہے‘ 2012 میں ریلیز ہونیوالی سلمان خان کی کامیاب فلم ’ایک تھا ٹائیگر‘ کا سیکوئل ہے جسمیں ہدایت کاری کے فرائض فلم ’سلطان‘ کے ہدایت کار علی عباس ظفر سر انجام دے ہے ہیں ٗ کترینہ کیف ایک بار پھر لیڈ رول میں ہی دکھائی دیں گی۔

یہ بھی پڑھیں

سینئر اداکار سہیل اصغر انتقال کرگئے

لاہور: پاکستان کے سینئر اداکار سہیل اصغر انتقال کرگئے۔ اہلیہ نے سہیل اصغر کے انتقال …