نانا پاٹیکر کو بولنا مہنگا پڑگیا!!!

ممبئی (میڈیا پاکستان) بالی وڈ اداکار نانا پاٹیکر کو غریب پتھاریداروں کے حق میں بولنا مہنگا پڑگیا۔ انتہاپسند ہندو تنظیم نے اداکار کو منہ بند رکھنے کی دھمکی دے ڈالی۔نانا پاٹیکرکو ممبئی کے غریب پتھارے داروں کی حمایت پرانتہا پسند ہندوؤں کی شٹ اپ کال مل گئی۔ نانا پاٹیکر نے ممبئی میں پلوں اور ریلوے اسٹیشنز کے اطراف پتھارے لگانے پرپابندی کے عدالتی فیصلے کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ ہمیں غریبوں کا ذریعہ معاش چھیننے کا حق نہیں۔نانا پاٹیکر کی لب کشائی کو برداشت نہ کرتے ہوئے انتہا پسند تنظیم کے سربراہ راج ٹھاکرے نے ناناپاٹیکر کو منہ بند رکھنے کی دھمکی دے ڈالی۔ راج ٹھاکرے کا کہنا تھا نانا پاٹیکر کو اس معاملے میں نہیں بولنا چاہیے جس کا انہیں علم نہیں۔

یہ بھی پڑھیں

سینئر اداکار سہیل اصغر انتقال کرگئے

لاہور: پاکستان کے سینئر اداکار سہیل اصغر انتقال کرگئے۔ اہلیہ نے سہیل اصغر کے انتقال …