بالی ووڈ فلم ٹائیگر زندہ ہے کی شوٹنگ کیلئے 40 ٹن وزنی ٹرک کا دھماکہ

ممبئی (میڈیا پاکستان) بالی وڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کی فلم ٹائیگر زندہ ہے کے ایک سین کی شوٹنگ کیلئے 40 ٹن وزنی ٹرک کا دھماکہ کیا گیا۔ایکشن اور تھرل سے بھرپور فلم کی شوٹنگ انتہائی شاندار طریقے سے جاری ہے۔ فلم ساز علی عباس ظفر عکس بندی کے دوران ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں کہ فلم بینوں کو حقیقیمناظر دکھائے جائیں، یہی وجہ ہے کہ فلم کے تمام اسٹنٹس کے فرائض ہالی وڈ کے مشہور اسٹنٹ ڈیزائنر ٹام اسٹرودر نے انجام دئیے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق ٹام کا کہنا ہے کہ فلم کی شوٹنگ کے دوران 15 گاڑیوں کو دھماکے سے اڑایا گیا جن میں سے 4 گاڑیاں اْس وقت متحرک تھیں جبکہ سب سے بڑا دھماکا ٹرک کا تھا جس کا وزن 40 ٹن تھا۔ٹرک دھماکے کی آواز اتنی شدید تھی کہ کچھ دیر کیلئے ہر طرف سناٹا چھا گیا تاہم یہ سب ہیاسٹنٹ کافی مشکل تھے ٗفلم ساز کے مطابق فلم میں سب سے مختلف اسٹنٹس دیکھنے کو ملیں گے جو اب تک کسی بالی وڈ فلم میں نہیں دیکھے گئے۔ان کا کہنا تھا کہ ٹام نے کافی بہترین اسٹنٹ ڈیزائن کیے ہیں جنہیں دیکھنے میں کافی مزہ آئے گا۔رواں برس 22 دسمبر کو ریلیز ہونے والی اس فلم میں سلمان خان کے ساتھ خوبرو ادکارہ کترینہ کیف ایکشن میں نظر آئیں گی۔

یہ بھی پڑھیں

سینئر اداکار سہیل اصغر انتقال کرگئے

لاہور: پاکستان کے سینئر اداکار سہیل اصغر انتقال کرگئے۔ اہلیہ نے سہیل اصغر کے انتقال …