ایسا کیا ہوا کہ کپل شرما نے خودکشی کی کوشش کی، جان کر آپ بھی دانتوں میں انگلی دبا لیں گے

ممبئی (میڈیا پاکستان )  معروف بھارتی کامیڈین و اداکار کپل شرما نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے سنیل گروور سے جھگڑے کے بعد خودکشی کی کوشش کی۔ بھارت کے معروف کامیڈین کپل شرما کے ستارے اپنے ساتھی فنکار سنیل گروور سے جھگڑے کے بعد مسلسل گردش میں ہیں جس کا اعتراف وہ خود بھی کرتے ہیں، اپنی نئی فلم ’فرنگی‘ کی تشہیر کے سلسے میں منعقدہ تقریب کے دوران کپیل شرما نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےانکشاف کیا کہ سنیل گروور سے جھگڑے کے بعد میں ذہنی طورپر پریشان اور تنہا محسوس کرنے لگا تھا اور اس کے ساتھ ہی میرے ٹی وی شو کی مقبولیت میں بھی کمی آگئی تھی۔ اس ساری صورت حال نے مجھے ڈپریشن میں مبتلا کردیا تھا۔کپل شرما کا کہنا تھا کہ میرے ایک دوست نے مجھے سمندر کنارے واقع اپارٹمنٹ میں منتقل ہونے کا مشورہ دیا تاکہ میں ذہنی طور پر ٹھیک ہو سکوں، اس کے مشورے پر عمل کرتے ہوئے میں وہاں رہنے بھی لگا لیکن میری ذہنی پریشانی کم ہونے کا نام نہیں لے رہی تھی۔ اس دوران میں نے گھر کی بالکونی سے کود کر خودکشی کی بھی کوشش کی۔

یہ بھی پڑھیں

سینئر اداکار سہیل اصغر انتقال کرگئے

لاہور: پاکستان کے سینئر اداکار سہیل اصغر انتقال کرگئے۔ اہلیہ نے سہیل اصغر کے انتقال …