فیس بک کا زندگی بچانے والا فیچر سامنے آگیا

لاہور(میڈیا پاکستان) فیس بک کی جانب سے خون کے عطیات کے حصول میں مدد دینے کیلئے نیا فیچر متعارف کرایا گیا ہے جو فی الحال بھارت میں پیش کیا جا رہا ہے ۔ یکم اکتوبر کو یہ فیچر بھارت میں فیس بک صارفین کیلئے دستیاب ہوگا جس میں لوگوں میں خون کے عطیات کیلئے نام لکھوانے کی حوصلہ افزائی کی جائیگی ۔ یہ فیچر صارفین کی ٹائم لائن پر نمایاں کیا جائیگا اور لوگ خود کو ڈونر کی حیثیت سے پروفائل میں ٹیگ کرسکیں گے اور اپنے دوستوں سے شیئر بھی کرسکیں گے ۔ اس فیچر کے ذریعے ضرورت مند افراد یا اداروں کو ایسی پوسٹ کرنے میں مدد ملے گی جس میں وہ خون کے عطیات کی درخواست کرسکیں گے اور وہ پوسٹ ایسے ٹیگ ڈونرز کے پاس نوٹیفکیشن کی شکل میں ظاہر ہونگی جو قریبی علاقوں میں رہائش پذیر ہونگے ۔ اگر ڈونر اس درخواست کو قبول کرلیتے ہیں تو ضرورت مند افراد یا ادارے ان سے فون کال ، میسنجر یا واٹس ایپ کے ذریعے نجی طور پر رابطہ کرسکیں گے ۔
یہ فیچر پہلے اینڈرائیڈ فونز اور پھر فیس بک کے موبائل ورژن میں متعارف کرایا جائیگا ۔ کیونکہ بیشتر بھارتی شہری سماجی رابطے کی ویب سائٹس کو ان ذرائع سے ہی استعمال کرتے ہیں تاہم فیس بک نے واضح نہیں کیا کہ یہ فیچر دیگر ممالک میں کب تک متعارف کرایا جاسکتا ہے یا صرف بھارت تک ہی محدود رہے گا ۔

یہ بھی پڑھیں

چاند کی آکسیجن تمام انسانوں کےلیے ایک لاکھ سال تک کافی ہوگی!

نیو ساﺅتھ ویلز: ایک آسٹریلوی سائنسدان نے اپنے دلچسپ مضمون میں بتایا ہے کہ چاند …