ایپل نے ’آئی فون ایکس‘ متعارف کرانے کی تیاری بھی کرلی

کیلیفورنیا( میڈیا پاکستان) ایپل کمپنی کے ایک سابق ملازم نے آئی فون سیریز کے نئے فون ایپل ایکس کی تفصیلات اس کے باقاعدہ اجرا سے قبل ہی جاری کردی ہیں جو تجزیہ کاروں کے اس قیاس کی تصدیق کرتی ہیں کہ ایپل اس بار آئی فون ایکس لانچ کررہا ہے جس میں آئی او ایس 11 بھی پیش کیا جائے گا۔ایک دن بعد ایپل اپنے نئے فون کا اجرا کرے گا جس کا بے چینی سے انتظار کیا جارہا ہے لیکن اس سے قبل ہی آئی فون ایکس کی تفصیلات اور تصاویر افشا کردی گئی ہیں۔ اس نئے آئی فون کو کمپنی کی تاریخ کا سب سے جدید فون قرار دیا جارہا ہے جس کا باقاعدہ اعلان منگل کے روز کمپنی کے نئے ہیڈکوارٹر کیلیفورنیا میں کیا جائے گا اور اس موقع پر ایپل آئی فون اپنی کامیابی کے دس برس بھی مکمل کرے گا۔ تاہم تجزیہ کاروں کے مطابق شاید یہ معلومات خود کمپنی نے افشا کی ہیں تاکہ فون کے بعض پہلے سے صارفین آگاہ ہوسکیں۔تفصیلات کے مطابق ایپل کے نئے فون میں کیمرے، ڈیزائن اور انوکھے ان لاکنگ سسٹم کے بارے میں معلومات حاصل ہوئی ہیں۔ نئے آئی او ایس آپریٹنگ سسٹم میں ’اینیموجی‘ متعارف کرارہا ہے جس کی ایموجی اینی میشن کے ذریعے روپ بدلتی اور متحرک دکھائی دیں گی۔ایپل کے ڈیویلپر تھراٹن اسمتھ کے مطابق آئی فون 8 اور آئی فون 8 پلس کے اسکرین ایل سی ڈی طرز کے ہیں لیکن درحقیقت ایپل او ایل ای ڈی اسکرین ٹیکنالوجی متعارف کرانا چاہتی تھی جس میں آخری وقت کچھ مسائل آڑے آگئے اور اس طرح اسکرین کے نیچے فنگرپرنٹ سینسر رکھنے کا خواب بھی شرمندہ تعبیر نہ ہوسکا۔
اجرا کے بعد توقع ہے کہ اولین آئی فون 8 کی فروخت 22 ستمبر سے شروع ہوگی اور اس میں فنگر پرنٹ کے بجائے چہرے کی شناخت کرنے والا نظام متعارف کرایا جارہا ہے؛ جبکہ اسکرین کے کنارے ختم کرکے انہیں خمیدہ بنادیا گیا ہےاور ہوم بٹن کو ورچوئل کیا گیا ہے یعنی ہوم بٹن کو ختم کردیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ کیمرہ 60 فریم فی سیکنڈ کی 4K ویڈیو بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس کے علاوہ کیمرے میں انفراریڈ صلاحیتیں بھی رکھی گئی ہیں۔
اب 12 ستمبر کو اس کا باقاعدہ اعلان کیوپرٹینو، کیلیفورنیا میں ایپل کارپوریشن کے نئے ہیڈ کوارٹر کے اسٹیو جابز تھیٹر میں کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

چاند کی آکسیجن تمام انسانوں کےلیے ایک لاکھ سال تک کافی ہوگی!

نیو ساﺅتھ ویلز: ایک آسٹریلوی سائنسدان نے اپنے دلچسپ مضمون میں بتایا ہے کہ چاند …