سائنس اور ٹیکنالوجی

منٹوں میں بلڈ شوگر مقدار نوٹ کرنے والا سٹیکر تیار

لندن(ٹیکنالوجی ڈیسک/ میڈیا92 نیوز)جسم میں بار بار سوئی میں شکر کی پیمائش کے تکلیف دہ عمل کو خداحافظ کہہ دیا گیا کیونکہ اب سائنسدانوں نے جلد پر چپکنے والا ایک ایسا سٹیکر تیار کرلیا ہے جو پر10 سے 15 منٹ بعد خون میں شکر کی مقدار نوٹ کرکے اس سے آگاہ کرتا رہے گا ۔برطانیہ کی یونیو رسٹی آف ہاتھ کے ماہرین نے جلد پر چپکنے والا پیوند بار بار سوئی چھبونے کے عمل سے نجات دلا سکتا ہے ۔ماہرین اسے جانور اور انسانی جلد دونوں پر آزمایا ہے ۔اس تحقیق کے سربراہ پر وفیسر رچرڈ گائے ہیں جو ہاتھ یونیورسٹی میں فارمیسی اور فارما کوجی کے پروفیسر ہیں ۔ان کے مطابق یہ پیوند فنگر سٹک اور انگلی چھبو کر خون کے قطرے سے گلوکوز نوٹ کونے والے دونوں طریقوں کا متبادل ثابت ہوسکتا ہے جس کے اب درست نتائج سامنے آئے ہیں ۔

Back to top button