ایپل نے سپیشل ریڈ آئی فون متعارف کرادیا

نیویارک(ٹیکنالوجی ڈیسک/ میڈیا92 نیوز)ایپل نے غیر متوقع طور پر اپنا ایک نیا آئی فون متعارف کرادیا ہے ۔ویسے تو یہ آئی فون 8 اور آئی فون 8 پلس ہی ہے مگر اس کی انفرادیت یہ ہے کہ لگا تا ر دوسرے سال ایپل نے اپنی اس فلیگ شپ ڈیوائس کو سرخ رنگ میں سپیشل ایڈیشن کے طور پر پیش کیا ہے ۔اس سے پہلے گزشتہ سال ایپل کی جانب سے پہلی بار آئی فون سیون اور سیون پلس کے سرخ رنگ میں سپیشل ایڈیشن کو متعارف کرایا گیا تھا اور اب مسلسل دوسرے سال ایسا کیا ہے ۔دوروز قبل ایل نے اپنے فلیگ شپ فون کے نئے ورژن کو متعارف کرایا جوکہ ریڈ پروگرام کا حصہ ہے جس کا مقصد افریقہ میں ایچ آئی وی اور ایڈز سے مقابلے کیلئے فنڈز اکٹھا کرنا ہے ۔ایپل کے مطابق 2006 ءسے ریڈ پروگرام کے ساتھ شراکت داری کے دوران وہ16 کروڑ ڈالرز سے زائد عطیہ کر چکی ہے ۔تاہم آئی فون ایکس کو اس منفرد رنگ میں متعارف نہیں کرایا گیا ۔یہ آئی فون کی دس سالہ تاریخ میں دوسری بار ہے کہ اس رنگ کا فون فروخت کے لیے پیش کیا جا رہا ہے ۔اس سپیشل ایڈیشن آئی فون کی قیمت گزشتہ سال ستمبر میں متعارف کرائے گئے آئی فون ایٹ اور ایٹ پلس جتنی ہی ہے ۔یہ فون رواں ہفتے دستیاب ہوگا اور آئی فون ایٹ (ریڈایڈیشن )699 ڈالرز (70 ہزار پاکستانی روپے سے زائد)جبکہ آئی فون ایٹ پلس (ریڈ ایڈیشن)799 ڈالرز (80 ہزار پاکستانی روپے سے زائد )میں فروخت کیا جائے گا ۔

یہ بھی پڑھیں

پوڈکاسٹ فیچر کے بعد گوگل کا ایک اور سروس بند کرنے کا اعلان

کیلیفورنیا: ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نےچند روز قبل پوڈکاسٹ فیچر ختم کرنے کے اعلان کے بعد …