اب کانٹیکٹ لینز سے ویڈیو ریکارڈ اور سٹور کرنا بھی ممکن


ٹوکیو(ٹیکنالوجی ڈیسک/ میڈیا92 نیوز)سونی کمپنی نے ایک ایسے کانٹیکٹ لینز پر کام شروع کردیا ہے جو ویڈیوریکارڈ اور سٹور کرسکتا ہے اس کے علاوہ اس میں زوم ان اور زوم آﺅٹ کی سہولت بھی موجود ہوگی اور یہ ویڈیو بھی چلا سکے گا ۔سونی اس انوکھے اور انقلابی طریقے پر کام کر رہی ہے جس کے ذریعے آنکھ میں لینز لگا کر کوئی بھی ویڈیو بنا ئی جا سکی ہے جس میں ویڈیو بنانے کے علاوہ حیران کن طور پر زوم ان اور زوم آﺅٹ بھی کیا جا سکے گا ۔اس لینز کی ڈیزائننگ اور تیاری میں سونی کے علاوہ جاپان کی دوسری 7 بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں نے کام کیا جن میں سے کسی نے کیمرہ بنایا تو کسی نے وائر لیس پر وسینسگ اور کسی نے تو اسٹوریج سسٹم بھی تیار کر لیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

پوڈکاسٹ فیچر کے بعد گوگل کا ایک اور سروس بند کرنے کا اعلان

کیلیفورنیا: ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نےچند روز قبل پوڈکاسٹ فیچر ختم کرنے کے اعلان کے بعد …