سائنسدانوں نے بغیر دم والا پہلا دمدار ستارہ دریافت کر لیا


واشنگٹن (ٹیکنالوجی ڈیسک/ میڈیا92 نیوز)سائنسدانوں نے ایک ایسا دمدار ستارہ دریافت کیا ہے جس کی دم ہی نہیں ہے اور بغیر دم کے دریافت ہونے والا یہ پہلا دمدار ستارہ ہے ۔سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس ستارے کے اجزائے ترکیبی سے نظام شمسی کے معرض وجود میں آنے اور ارتقا سے متعلق سوالوں کے جواب مل سکتے ہیں ۔اس دمدار ستارے کو بغیر دم کی بلیوں کے نام کی مناسبت سے مینکس کا نام دیا گیا ہے ۔سائنسدان کہتے ہیں مینکس پتھریلے مواد بنا ہے ۔اکثر دمدار ستارے برف اور دیگر جمے ہوئے مرکبات سے بنے ہوتے ہیں جو نظام شمسی کے دور دراز منجمد ماحول میں ہوتے ہیں ۔سائنسدانوں کا خیال ہے کہ دمدار ستارہ اسی علاقے میں بنا ہوگا جس میں زمین کی تشکیل ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

ایپل کا تھرڈ پارٹی ایپس کے حوالے سے اہم اقدام

کیلیفورنیا: ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے یورپی یونین کی جانب سے جاری کیے جانے والے ڈیجیٹل مارکیٹس …