مسینجر کی پرائیویٹ چیٹ بھی فیس بک پر سکین کرنے کا انکشاف


کیلیفورنیا(ٹیکنالوجی ڈیسک/ میڈیا92 نیوز)فیس بک کے بانی مارک زکر برگ نے اعتراف کیا ہے کہ مسینجر میں ہونے والی پرائیویٹ چیٹ کو فیس بک سکین کر لیتا ہے ۔میڈیا92 نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے مارک زکر برگ نے بتایا کہ مسینجر میں آنے والا ہر قسم کا مواد پیغامات ،وائس مسیج ،ویڈیو ،فوٹو ز سب کو از خود نظام کے تحت سکین کیا جاتا ہے ۔یہ نظام مسینجر میں بھیجے جانے والے ہر میسج کو فوری طور پر سکین کرتا ہے تاکہ اس بات کا پتا لگایا جاسکے کہ شیئر ہونے والا پیغام فیس بک کمیونٹی کی پالیسیوں اور اصولوں کے برخلاف تو نہیں ؟اگر فیس بک کی مروحہ پالیسیوں کے خلاف کوئی بھی مواد اسکین ہوتا ہے تو اسے فوری طور پر بلاک کردیا جاتا ہے ۔ایک رپورٹ زکر برگ نے واضح کیا کہ مسینجر پر اسکین کیا گیا مواد اشہتارات کیلئے قطعی استعمال نہیں ہوتا ،کمپنی تو ہین آمیز یا اشتعال انگیزی پر مبنی مواد کو اسی طریقہ کار کے تحت روک دیتی ہے جس طرح فیس بک ایسے مواد کو بلاک کرنے کیلئے ٹولز کا استعمال کرتی ہے ۔کمپنی کے ترجمان نے مثال دی کہ اگر دو افراد آاپس میں مسینجر پر پیغامات بھیج رہے ہیں تو اسی وقت از خود نظام فعال ہوجاتا ہے جو خودکار طریقے سے بھیجی گئی تصویر کو اسکین کر کے ایک تکینک سے پتا لگاتا ہے کہ اسکین شدہ تصویر کسی بچے کے استحصال کیلئے استعمال تو نہیں ہورہی ؟یا یہ کہ بھیجا گیا لنک کہیں وائرس تو نہیں ؟ ترجمان کے مطابق جیسے ہی مسینجر سمجھتا گیا مواد اس طرح کا ہے جس سے کسی نقصان کا اندیشہ ہے تو خود کار نظام اسے ازخود فوراً بلاک کر دیتا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

ایپل کا تھرڈ پارٹی ایپس کے حوالے سے اہم اقدام

کیلیفورنیا: ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے یورپی یونین کی جانب سے جاری کیے جانے والے ڈیجیٹل مارکیٹس …