سام سنگ نے پاکستان میں موبائل فونز کی قیمتیں کم کر دیں


کراچی(ٹیکنالوجی ڈیسک/ میڈیا92 نیوز)سام سنگ نے پاکستان میں اپنے مختلف سمارٹ فونز کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کی ہے ۔سام سنگ کی جانب سے لاہور میں ایک ایونٹ کے دوران مختلف فونز کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ۔سام سنگ دینا میں سب سے زیادہ اسمارٹ فونز فروخت کرنے والی کمپنی ہے اور پاکستان میں بھی اس کی ڈیوائسز کو بہت پسند کیا جاتا ہے ۔تقریب کے دوران سام نگ پاکستان وافغانستان کے موبائل ڈویعن کے سربراہ عمر گھمن کا کہنا تھا سامسنگ نے امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کے باوجود ایک بڑا فیصلہ کیا اور کمپنی نے فیصلہ کیا کہ اس اضافے کا اثرصارف پر نہ پڑنے اور اپنے تمام اسمارٹ فونز کی قیمتوں میں کمی کر دی ہے ۔سام سنگ کی جابن سے گلیکسی ایس نائن ،ایس نائن پلس ،ایس ایٹ ،ایٹ پلس ،گلیکسی جے سیون میکس ،گلیکسی جے سیوکور ،گلیکسی اے ایٹ ،گلیکسی اے ایٹ پلس ،گلیکسی گرینڈ پرائم پرو اور گلیکسی گرینڈ پرائم پلس کی قیمتوں میں کمی کی گئی ۔

یہ بھی پڑھیں

ایپل کا تھرڈ پارٹی ایپس کے حوالے سے اہم اقدام

کیلیفورنیا: ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے یورپی یونین کی جانب سے جاری کیے جانے والے ڈیجیٹل مارکیٹس …