سائنس اور ٹیکنالوجی

گوگل امریکی فوج کیلئے کام نہ کرے ،ملازمین کا مطالبہ


واشنگٹن (ٹیکنالوجی ڈیسک/ میڈیا92 نیوز)ٹیکنالوجی کمپنی کے ہزاروں ملازمین نے ایک کھلے خط میں کمپنی سے استدعا کی ہے کہ وہ امریکی فوج کیلئے ایک خصوصی پروجیکٹ پر کام نہ کریں ۔اس پروجیکٹ میون ہے اور اس کا مقصد آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی مدد سے ڈورن حملوں کے نشانے کو بہتر بنانا ہے ۔ملازمین کو خدشہ ہے کہ اس سے گوگل کی ساکھ کو ناقابل مرمت نقصان پہنچے گا ۔گوگل کے سی ای اوسند ر پچائی کے نام اس خط میں کہا گیا ہے کہ ہمارا ماننا ہے کہ گوگل کو جبگ کے کاروبار میں ہونا چاہیے ۔اسی لیے ہم چاہتے ہیں کہ پروجیکٹ میون کو منسوخ کیا جائے اور گوگل واضح پالیسی کا اعلان اور اس پر عمل کرے کہ گوگل یا اس کے کوئی ٹھیکید ار جنگی ٹیکنالوجی تیار نہیں کریں گے ۔درجنوں سینئر انجینئروں سمیت 3100 ملازمین کے دستخط والے اس خط کے بارے میں نیویارک ٹائمز کا کہنا ہے کہ سٹاف پہلے ہی مینجمنٹ سے اس کے بارے میں خدشات ظاہر کر چکے تھے ۔دنیا بھر میں گوگل کے 88000 ملازمین ہیں ۔گوگل نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ امریکی محکمہ دفاع کو اپنی ریکگنیشن ٹیکنالوجی استعمال کرنے دے رہا ہے ۔گوگل کے ایک ترجمان نے بی بی سی کو بتایا کہ پروجیکٹ میون وزارت دفاع کا ایک معروف منصوبہ ہے اور گوگل اس کے ایک حصے پر کام کر رہا ہے جس کا مقصد غیر جارحانہ چیزوں کے لیے استعمال اور یہ کسی بھی گوگل کلاڈ کے صارف کو میسر ہے ۔

Back to top button