جسم سے بغیر بجلی کے بلب روشن کر نیوالا منفرد بچہ ،ویڈیو وائرل


نئی دہلی (ٹیکنالوجی ڈیسک/ میڈیا92 نیوز)بھارتی ریاسٹ کیرالہ حیرت انگیز باصلاحیت بچے نے دنیا کے بڑے بڑے انجینئر ز کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا ،ابو طاہر بغیر بجلی کے جسم کے کسی بھی حصے سے ایل ای ڈی بلب روشن کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔تفصیلات کے مطابق برقی آلات کو بغیر کسی تار یا چیز کے اپنے جسم سے چھوکر بغیر چلانا نامکمن ہے بگر بھارت کی ریاست کیرالہ میں ایک ایسا حیرت انگیز بچہ موجود ہے جو ایل ای ڈی بلب کو بغیر بجلی کے اپنے جسم سے سٹچ کر کے جلانے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کیرالہ کے رہائشی نذیر کے 9 سالہ بیٹے ابو طاہر کے ہمراہ بازار سے ایل ای ڈی بلب خرید کر لائے اور انہوں نے کمرے میں لگائے کیلئے انتظامات مکمل کیے تو ایک لمحہ ایسا آیا جب سارے گھر والے حیرت سے طاہر کی طرف دیکھنے لگے ۔والد کا کہنا ہے کہ بلب جب طاہر ہاتھ میں پکڑ ایا تو یک دم بغیر کسی بجلی کنکشن کے روشن ہوگیا ،پہلے تو میں نے اسے نظر انداز کیا مگر جب دوبارہ یہی عمل ہوا تو حیران رہ گیا کیونکہ یہ کوئی معمولی بات نہیں تھی نذیر جو پیشے کے حساب سے خود بھی لیکٹریشن ہے کہ پہلی دوسری بار تو میں نے اسے مذاق سمجھا کیونکہ ایسا ممکن ہی نہیں کہ ایل ڈی بلب بغیر بجلی کنکشن کے چل سکے مگر جب سوشل میڈیا پر شیئر کی تو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی اور لوگ جوق در جوق دور دراز علاقوں سے بچے سے ملاقات کے لیے کیرالہ آنے لگے ۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بچہ بلب کو ہاتھ ،پیر یا جسم کے کسی حصے سے چھوتا ہے تو وہ روشن ہو جاتا ہے ،اس کی یہ صلاحیت یا کرتب دیکھ کر بچے کے رشتہ دار بہت خوش ہوئے ۔

یہ بھی پڑھیں

ایپل کا تھرڈ پارٹی ایپس کے حوالے سے اہم اقدام

کیلیفورنیا: ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے یورپی یونین کی جانب سے جاری کیے جانے والے ڈیجیٹل مارکیٹس …