نیٹ ورک میں خامی ،ہیکر کی آپ پر ہر دم نظر


لاہور(ٹیکنالوجی ڈیسک/ میڈیا92 نیوز)اگر آپ سمجھتے ہیں کہ آپ کے ای میل ایڈیس کا پاس ورڈ محفوظ ہے اور آپ کا فون بھی ہمیشہ آپ کی دسترس میں رہتا ہے تو کوئی ہیکر آپ تک نہیں پہنچ سکتا تو یہ محض آپ کی خام خیالی ہے ۔ایک تازہ رپورٹ میں یہ چونکا دینے والا انکشاف سامنے آیا ہے کہ ہیکر ز صرف فون نمبر کے ذریعے کی جانے والی اور وصول کی جانے والی کالز کا ریکارڈ ،ایس ایم ایس ،صارف کا موجودہ مقام اور ای میلز سبھی چیزوں تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں ۔حیرت کی بات یہ ہے کہ ہیکرز کو کسی بھی شخص کی سرگرمیاں جاننے کے لیے اس کے فون یا کمپیوٹر تک رسائی نہیں بلکہ صرف اور صرف نمبر چاہیے یعنی کسی کا فون نمبر ہی اس کی تمام سرگرمیوں تک پہنچنے کی کنجی ہے جو کہ باآسانی حاصل کی جاسکتی ہے ۔دراصل گلوبل ٹیلی کام نیٹ ورک کے سگنل سسٹم ”سیون“جسے ”ایس ایس سیون “ بھی کہتے ہیں میں دریافت ہونے والی ایک خرابی کے باعث یہ سب ممکن ہوا ہے ۔تمام دنیا کے موبائل نیٹ ورک کالز اور ایس ایم ایس کو درست نمبر تک پہنچانے کے لیے اس سسٹم کو استعمال کرتے ہیں ۔ہیکرز اس خرابی کو استعمال کرتے ہوئے کسی بھی نمبر کی سرگرمیاں جان سکتے ہیں ۔صارف کے پاس جتنا بھی محفوظ اسمارٹ فون کیوں نہ ہو وہ ہیکرز کے اس حملے سے نہیں بچ سکتا کیونکہ اس عمل میں صارفین کی سرگرمیوں کا ریکارڈ چوری کرنے کے لیے اسمارٹ فون کو نہیں بلکہ نیٹ ورک کو استعمال کیا جاتا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

ایپل کا تھرڈ پارٹی ایپس کے حوالے سے اہم اقدام

کیلیفورنیا: ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے یورپی یونین کی جانب سے جاری کیے جانے والے ڈیجیٹل مارکیٹس …