گوگل کا اینڈ رائیڈ فونز کو مزید محفوظ بنانے کا دعویٰ


لاہور(ٹیکنالوجی ڈیسک/ میڈیا92نیوز)کیا آپ اینڈ رائیڈ سمارٹ فون استعمال کرتے ہیں ؟تو اچھی خبر یہ ہے کہ اب خطرناک میل ویئر انسٹال ہونے کا امکان بہت کم رہ گیا ہے ۔یہ بات گوگل نے اپنی سالانہ سیکورٹی رپورٹ میں کہی ہے ۔رپورٹ کے مطابق گوگل پلے سٹور سے اینڈ رائیڈ ڈیوائسز کے لیے ایپلی کیشنز کو ڈاﺅن لوڈ کرنے کا عمل گزشتہ ایک سال کے دوران بہت زیادہ محفوظ بنا دیا گیا ہے ۔گوگل اب 6 ارب ایپس اور400 ملین ڈیوائسز کو روزانہ سکین کرتا ہے تا کہ نقصان دہ میل ویئر کو تلاش کیا جا سکے جبکہ مشین لرننگ الگورتھم کو بھی بہتر بنایا گیا ہے جو ممکنہ خطرناک ایپس کی نشاندہی کرتا ہے ۔گوگل کا کہنا ہے کہ ان تبدیلیوں سے اینڈ رائیڈ صارفین اب بہت زیادہ محفوظ ہوگئے ہیں ۔رہورٹ کے مطابق مجموعی طور پر گزشتہ سال گوگل پلے سٹور سے 0.15 فیصد سے بھی کم ڈیوائسز پر خطرناک ایپس انسٹال ہوئیں ۔اسی طرح گوگل پلے سٹور سے اب کسی خطرناک ایپ کو ڈاﺅن لوڈ کرنے کا امکان 40 فیصد تک کم ہو گیا ہے جبکہ ایسے سافٹ وئیر کے انسٹال ہونے کے امکانات بھی 40 فیصد کم ہوئے ہیںجو جو صارفین کا ڈیٹا چوری کرتا ہے جبکہ اسپائی وئیر ڈاﺅن لوڈ ہونے کا خطرہ 60 فیصد کم ہو گیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

ایپل کا تھرڈ پارٹی ایپس کے حوالے سے اہم اقدام

کیلیفورنیا: ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے یورپی یونین کی جانب سے جاری کیے جانے والے ڈیجیٹل مارکیٹس …