کینسر کی ایک اور وجہ دریافت


لندن(ٹیکنالوجی ڈیسک/ میڈیا92نیوز)سائنس دانوں نے معدے کے کینسر کی وجوہات میںسے ایک بنیادی وجہ کو دریافت کر لیا ہے ۔برطانیہ کی بین الااقوامی جامعہ یونیورسٹی کالج لندن اور ہانگ گانگ یونیورسٹی کی مشترکہ تحقیقی ٹیم نے معدے کے کینسر کی وجوہات کا تعین کرنے کیلئے 63 ہزار 397 افراد پر مطالعہ کیا گیا ۔یہ تمام افراد معدے کی تیزابیت کے مرض میں مبتلا تھے اور ایچ پائلورک انفیلکشن کے علاج کے لیے پی پی ایل اور دو مختلف اینٹی بایوٹک لے رہے تھے ۔ساڑھے سات سال تک جاری رہنے والے مطالعے سے پتہ چلا کہ تیزابیت کے علاج کے لیے سب سے زیادہ استعمال ہونے والی دوا کو تین سال مسلسل کھانے والے مریضوں میں معدے کا کینسر ہونے کی شرح دوگنا تھی اور 153 مریض ایچ پائلوری کی تھراپی کے خاتمے کے باوجود PPI استعمال کرنے والے افراد معدے کے کینسر میں مبتلا ہوگئے ۔تحقیق سے حاصل ہونے والے اعداد وشمار سے ثابت ہوا کہ معدے کی تیزابیت میں مبتلا مریضوں کو ایچ پائلوری کورس مکمل ہونے کے بعد پر وٹن پمپ انہیبیٹر PPI کے استعمال کو بھی روک دینا چاہیے ۔

یہ بھی پڑھیں

ایپل کا تھرڈ پارٹی ایپس کے حوالے سے اہم اقدام

کیلیفورنیا: ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے یورپی یونین کی جانب سے جاری کیے جانے والے ڈیجیٹل مارکیٹس …