اینڈ رائیڈ استعمال کر نیوالے ہوشیار!!!

نیویارک(ٹیکنالوجی ڈیسک/ میڈیا92 نیوز)دنیا کا معروف ترین سرچ انجن گوگل اپنے کسٹمرز کو اس وقت بھی تلاش کر سکتا ہے جب وہ اپنے اینڈ رائیڈ فونز کے فنکشن کو بند کر دیتے ہیں ۔صارفین کی جانب سے لوکیشن سروسز بند ہونے کے باوجود بھی زیادہ تر اینڈ رائیڈ سمارٹ فونز لوکیشن سے متعلق معلومات گوگل معلومات گوگل کو بھجواتے ہیں ۔یہ سب کچھ اس طرح سے ہوتا ہے جب اینڈ رائیڈ فون استعمال کرنے والے یوزرز گوگل پلے سروس کو استعمال کرتے ہیں ۔لیکن اس سروس کو بند کرنے کے بعد بھی ان کے موبائل سگنلز گوگل کے پاس جاتے رہتے ہیں ۔اینڈ رائیڈ فونز صارف کے اطراف میں موجود سمارٹ فونز سے معلومات اکھٹی کرتے ہیں ،جس سے صارف کی لوکیشن معلوم ہوجاتی ہے ۔اس کے بعد یہ معلومات گوگل کو بھیج دی جاتی ہیں ۔سیٹنگز میں لوکیشن سروسز بند ہونے پر بھی حتی کہ فون میں سم کارڈ نہ ہونے پر بھی سمارٹ فونز یہ معلومات اکھٹی کرتے ہیں اوراس چیز کو روکنے کیلئے کوئی آپشن موجود نہیں ۔دوسری جانب خفیہ طریقے سے لوگوں کی نقل وحرکت پر نظر رکھنے سے متعلق گوگل کا موقف ہے کہ یہ سب کچھ اس لئے کیا گیا ،کیونکہ گوگل پیغامات کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانا چاہتا ہے ۔ اینڈ رائیڈ یورز کی نقل وحرکت پر گوگل کے پاس گیارہ ماہ کا ڈیٹا موجود ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

ایپل کا تھرڈ پارٹی ایپس کے حوالے سے اہم اقدام

کیلیفورنیا: ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے یورپی یونین کی جانب سے جاری کیے جانے والے ڈیجیٹل مارکیٹس …