لاہور(ٹیکنالوجی ڈیسک/ میڈیا92 نیوز)واٹس ایپ اپنے صارفین کی سہولت کے لئے نت نئے فیچر متعارف کراتا رہا ہے ،اب نمبر تبدیل کرنے والے صارفین کو بھی پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ۔واٹس ایپ پر نمبر تبدیل کرنے پر صارفین اب اپنے دوستوں کو باآسانی آگاہ کر سکیں گے کیونکہ کمپنی نے نمبر تبدیل کرنے کے فیچر کو اپ ڈیٹ کرتے ہوئے اس میں نوٹی فکیشن آپشنز بھی شامل کر دیئے ہیں ۔اس سے قبل نمبر تبدیلی کے دوران اکاﺅنٹ کی تفصیلات ،چیٹ ،گروپ اور سیٹنگز دوسرے نمبر پر منتقل ہوتی تھیں لیکن اس سے صارف کے دوست آگاہ نہیں ہو پاتے تھے ۔تاہم اب اپڈ یٹ کردہ فیچرمیں نوٹی فکیشن کے تین آپشنز کا اضافہ کیا گیا ہے ۔”آل کا نٹیکٹس “ یعنی تمام کانٹیکٹ نمبر ز کو آگاہ کردیا جائے ۔”کانٹیکٹ آئی ہیوچیٹ ود“ یعنی جن سے چیٹ کی گئی ہے انہیں نوٹفکیشن موصول ہو ۔”کسٹم “ اس سے صارف اپنی مرضی کے دوستوں کا انتخاب کر سکتا ہے جہیں وہ نوٹیفکیشن بھیجنا چاہتا ہے ۔
