آئی فون جلد ہوں گے فائیو جی ٹیکنالوجی سے لیس؟

ایپل نے فائیو جی ٹیکنالوجی کو ٹیسٹ کرنے کا اجازت نامہ حاصل کرلیا ہے۔
فائیو جی ایسی ٹیکنالوجی ہے جس پر کئی برسوں سے کام جاری ہے اور اب تک مختلف کمپنیوں کے تجربات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ اس کی مدد سے 4 گیگا بائٹس فی سیکنڈ کی رفتار سے ڈیٹا کو ٹرانسمٹ کیا جاسکتا ہے۔
آسان الفاظ میں آپ ایک منٹ میں فل ایچ ڈی دس سے پندرہ فلمیں اس ٹیکنالوجی کی مدد سے ڈاﺅن لوڈ کرسکیں گے۔
ایپل نے اس ٹیکنالوجی کے تجربے کے لیے رواں سال کے شروع میں درخواست دی تھی اور اسے اب اپنے صدر دفتر کے قریب اس کے تجربے کی اجازت مل گئی ہے۔
ایپل اس ٹیکنالوجی سے ایسی ڈیوائسز بنانا چاہتی ہے جو کہ مستقبل میں فائیو جی نیٹ ورکس پر کام کرسکیں گے یا آسان الفاظ میں فائیو جی آئی فون۔
ایپل کے لیے یہ ٹیکنالوجی اس لیے بھی اہمیت رکھتی ہے کیونکہ وہ اگیومنٹڈ رئیلٹی ٹیکنالوجی کو مستقبل قرار دیتی ہے اور فائیو جی اس کے لیے تمام امکانات کھولنے کا راستہ ہے۔
یہ واضح نہیں کہ ایپل کس طرح اس ٹیکنالوجی کو استعمال کرے گی یا کس طرح اسے مستقبل قریب میں آئی فون کا حصہ بنائے گی۔
تاہم یہ واضح ہے کہ ایپل کا بنیادی مقصد ایک فائیو جی اسمارٹ فون بنانا اور اس پر یہ ٹیکنالوجی چلانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

چاند کی آکسیجن تمام انسانوں کےلیے ایک لاکھ سال تک کافی ہوگی!

نیو ساﺅتھ ویلز: ایک آسٹریلوی سائنسدان نے اپنے دلچسپ مضمون میں بتایا ہے کہ چاند …