شہباز شریف کا ایک اور کارنامہ، زراعت میں انقلاب برپا کر دیا ایسی چیز متعارف کروا دی جو صرف ترقی یافتہ ممالک ہی کے پاس تھی

اسلام آباد(ایم نائن ٹو ڈاٹ ٹی وی)وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا ایک اور کارنامہ ، کسانوں کو بارش نہ ہونے سے پریشانی کا سامنا اب نہیں کرنا پڑے گا، پنجاب حکومت کی جانب سے مصنوعی بارش برسانے والا سسٹم متعارف کروا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے کسانوں کی مشکلات کو دیکھتے ہوئے مصنوعی بارش برسانے والا سسٹم متعارف کروا دیا ہے جس کے بعد اب کسانوں کو بارش نہ ہونے کی وجہ سے پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ اس سسٹم کی شتکاروں کوسبسڈی پر فراہمی کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے۔ زراعت کے ترجمان اسسٹنٹ ڈائریکٹر نوید عصمت نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہائی ایفی شینسی ایریگیشن سسٹم ہے اس سسٹم کی خاص بات یہ ہے کہ ناہموار زمین پر بھی بہتر طریقے سے کام کرتا ہے اور ہم جس وقت اور جتنا چاہیں اپنی فصلوں کو پانی دے سکتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ جدید زراعت کی جانب پنجاب حکومت کا انقلابی قدم ہے اور آنے والے وقت میں کاشتکاروں کو اس کے مزید فوائد حاصل ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں

چاند کی آکسیجن تمام انسانوں کےلیے ایک لاکھ سال تک کافی ہوگی!

نیو ساﺅتھ ویلز: ایک آسٹریلوی سائنسدان نے اپنے دلچسپ مضمون میں بتایا ہے کہ چاند …