پیاز کاٹتے ہوئے آنکھوں میں آنسو کیوں آتے ہیں؟ بالآخر سائنسدانوں نے معمہ حل کردیا، تمام خیالات غلط ثابت ہوگئے

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) پیاز کاٹتے ہوئے اس کی بُو کے آنکھوں میں چبھنے اور آنسو بہہ نکلنے کا تجربہ آپ میں سے بہت سوں کو ہو گا لیکن آج تک کوئی اس کی وجہ نہیں سمجھ پایا۔ اب سائنسدانوں نے اس کی وجہ جاننے کے لیے تحقیق کی ہے جس میں ایسا انکشاف ہوا ہے کہ سن کر آپ ششدر رہ جائیں گے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق امریکی سائنسدانوں نے تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا ہے کہ ”پیاز میں ایک ’قدرتی دفاعی نظام‘ موجود ہوتا ہے ، جو اسے کاٹنے پر خودکار طریقے سے عمل پذیر ہوتا ہے اور ایک عنصر پیدا کرنا شروع کر دیتا ہے جو آنکھوں میں چبھتا ہے اور آنسو آنے کاسبب بنتا ہے۔“
بازار سے ڈبل روٹی خریدنے کے بعد اسے لمبے عرصے تک محفوظ رکھنے اور خراب ہونے سے بچانے کا آسان ترین طریقہ جانئے
امریکی ریاست اوہائیو کی کیس ویسٹرن یونیورسٹی کے سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ ”پیاز میں لیکریمیٹری فیکٹر سنتھیز (Lachrymatory factor synthase)نامی خامرہ (enzyme)پایا جاتا ہے جوپیاز کٹنے پر اس قدرتی دفاعی نظام کو شروع کرتا ہے جس کے نتیجے میں لیکریمیٹری فیکٹر نامی عنصر پیدا ہوتا ہے جو آنکھوں میں چبھن پیدا کرتا ہے۔“ تاہم سائنسدانوں کی یہ ٹیم بھی یہ معلوم کرنے میں ناکام رہی ہے کہ لیکریمیٹری فیکٹر سینتھیز کس طرح لیکریمیٹری فیکٹر کو پیدا ہونے میں مدد دیتا ہے۔تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر مارسین گوکزک کا کہنا تھا کہ ” لیکریمیٹری فیکٹرنامی یہ خامرہ انتہائی متعامل اور بخارات بن کر اڑنے کی بہت زیادہ صلاحیت رکھتا ہے چنانچہ اس کی ہیئت کو سمجھنا انتہائی مشکل ہے۔ تاہم ہماری ٹیم اسے سمجھنے کے لیے مزید تحقیق کر رہی ہے۔“

یہ بھی پڑھیں

چاند کی آکسیجن تمام انسانوں کےلیے ایک لاکھ سال تک کافی ہوگی!

نیو ساﺅتھ ویلز: ایک آسٹریلوی سائنسدان نے اپنے دلچسپ مضمون میں بتایا ہے کہ چاند …