کمر درد سے محفوظ رکھنے والی سمارٹ جیکٹ

لاہور (میڈیا پاکستان) امریکی انجینئروں نے ایک ایسی سمارٹ جیکٹ بنائی ہے جو انسان کے مسلز کی تھکاوٹ کو کم کرکے لوئر بیک پین سے نجات دلا سکتی ہے ۔ امریکی ریاست ٹینیسی میں ہونیوالی تحقیق کے شریک انویسٹی گیٹر آرون ینگ کا کہنا ہے کہ انہوں نے بہت سے ایسے لوگ دیکھے ہیں جنہیں کام کے دوران بار بار جھکنا پڑتا ہے ۔
اسے پہننے سے کوئی چیز اٹھانے کی صلاحیت کو بڑھانے کیساتھ ساتھ پٹھوں کی تھکاوٹ کو بھی کم کیا جاسکتا ہے ۔ یہ جیکٹ دو فیبرک سیکشن پر مشتمل ہے انہیں سینے اور ٹانگوں پر پہنا جاسکتا ہے یہ سیکشنز کمر کے بیچ سے مضبوط پٹیوں کی مدد سے جوڑے گئے ہیں جبکہ لوئر بیک پر انہیں قدرتی ربڑ کے ٹکڑوں کی مدد سے جوڑا گیا ہے ۔
یہ پہلے سے کمر درد میں مبتلا افراد کیلئے نہیں بلکہ اسے کمر کے درد سے بچنے کیلئے بنایا گیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

چاند کی آکسیجن تمام انسانوں کےلیے ایک لاکھ سال تک کافی ہوگی!

نیو ساﺅتھ ویلز: ایک آسٹریلوی سائنسدان نے اپنے دلچسپ مضمون میں بتایا ہے کہ چاند …