لاہور(میڈیا پاکستان) جاپان کی معروف الیکٹرانک کمپنی سونی نے ایک ایسا مددگار روبوٹک کتا تیار کیا ہے جس میں عام پالتو کتوں کی طرح تمام صلاحیتیں موجود ہیں ۔ اس روبو ڈاگ میں پروسیسر نصب ہے جبکہ ریم بھی موجود ہے جس کی مدد سے یہ ٹچ کیمرہ ، مائیکرو فون ، رینج فائینڈر اور سپیکرز سے آراستہ ہے ۔ صرف یہی نہیں بلکہ اس کی ٹانگیں دُم اور شکل بھی کتے سے مشابہہ بنائی گئی ہے جو آپ کے گھر کی مختلف ڈیوائسزسے وائی فائی کی مدد سے باآسانی کنیکٹ ہو جانے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے ۔ ابھی اس کی مختلف آزمائشیں کی جا رہی ہیں جس کے بعد آئی بو نامی یہ کتا آئندہ سال مارکیٹ میں فروخت کیلئے پیش کر دیا جائیگا ۔
