تحصیل کینٹ جعلسازی کا گڑھ بن گئی، اجودھیا پور کی جعلی فردیں اور سٹیمپ لگانے والے گروہ کا انکشاف

لاہور(میڈیا92نیوز)اسسٹنٹ کمشنر کینٹ کی ناک کے نیچے ریونیو سٹاف کے جعلی دستخط، سٹیمپ اور تحریری رپورٹوں سے مثبت جعلی فردیں تیار کرنے کا انکشاف، ایس ایس او کینٹ کے دفتر میں تعینات نائب قاصد اور اس کے بھائی نے باقاعدہ ایک گروہ بنا رکھا ہے جو کہ جوہر ٹائون کے پٹوار سرکل کی جعلی فردیں تیار کرنے میں ملوث ہے میڈیا92 نیوزکو ملنے والی معلومات کے مطابق کینٹ کچہری میں واقع نائب قاصد اور اس کے پرائیویٹ ریکارڈ بھائی کی جانب سے جعلی فردیں تیار کرنے والی گروہ تشکیل دیئے جانے کا انکشاف ہوا ہے نائب قاصد شفاقت علی اور رفاقت نے جوہر ٹائون کے پٹوار سرکل اجودھیا پور میں سینکڑوں جعلی فردیں تیار کرتے ہوئے پٹواری، قانونگو، نائب تحصیلدار کے جعلی دستخط اور سٹیمپ کے استعمال کرنے کا سلسلہ بھی شروع کر رکھا ہے قابل ذکر بات یہ ہے کہ دفتر قانون گو برانچ میں تصدیق اور ڈائری نمبر لگائے جانے والے رجسٹرڈ بھی دونوں بھائیوں سمیت گروہ کے پاس موجود ہیں ذرائع نے مزید انکشاف کیا کہ جوہر ٹائون کے علاقہ میں رفاقت جو کہ پرائیویٹ اہلکار نے ایسی جعلسازی سے 1کروڑ روپے مالیت کا ہوسٹل بھی بنا رکھا ہے اور دن رات کی بنیادوں پر فرد پر قانگو اور نائب تحصیلدار کے جعلی دستخط کرتے ہوئے فرد کائونٹر سائن کے فی فرد 5ہزار روپے رشوت وصولی کرنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے اس حوالے سے نائب قاصد شفاقت کا کہنا ہے کہ وہ اس جعلسازی میں ملوث نہ ہے تاہم اس کا بھائی کوئی کام کرتا ہے تو وہ اس کا ذمہ دار نہ ہے دوسری جانب ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لاہور طاہر فاروق کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے خفیہ ٹیم تشکیل دیکر انکوائری کروا ئیں گے الزامات ثابت ہونے پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

زمین ڈاٹ کام نےلاہور میں تعمیر ہونے والے کثیرالمنزلہ منصوبے جے مال کی مارکیٹنگ اور سیلز کے حقوق حاصل کر لئے

زمین ڈاٹ کام نےلاہور میں تعمیر ہونے والے کثیرالمنزلہ منصوبے جے مال کی مارکیٹنگ اور …