فیروزپور سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی کے مالکان کی گرفتاری کے بعد شہریوں میں تشویش کی لہر

لاہور(میڈیا92نیوز)تحصیل ماڈل ٹاؤن میں واقع فیروزپور سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی کے مالکان کی گرفتاری کے بعد شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی، دوسری جانب اراضی ریکارڈ سنٹر تحصیل ماڈل ٹاؤن کی جانب سے متنازعہ زمینیں کی فردیں جاری کرنے سے مزید شہریوں کو لٹنے کا بھی خدشہ لاحق ہوگیا۔میڈیا92نیوز کو ملنے والی معلومات کے مطابق فیروزپور سٹی سوسائٹی کے مالکان کی نیب میں گرفتاری کے بعد کروڑوں روپے کی انوسٹمنٹ اور زندگی بھر کی جمع پونجی سے محروم ہونے والے سینکڑوں متاثرہ شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ چکی ہے۔ دوسری جانب اراضی ریکارڈ سنٹر کی جانب سے بھی فیروز پور سٹی کے مالکان کی نامزد کیے گئے پراپرٹی ڈیلرز کو فردات جاری کرنے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے جس سے مزید شہریوں کے ساتھ فراد جعلسازی ہونے کا خدشہ لاحق ہوچکا ہے گلیوں راستہ جات کا موقع دیکھے بغیر فردیں جاری کی جارہی ہے۔ سوسائٹی کی مورت گیج پراپرٹی اوروقف کی جانے والی اراضی کا انتقال اراضی ریکارڈ سنٹر میں اندراج نہ ہے جس سے پراپرٹی ڈیلر وقف کی جانے والی اراضی کی بھی فردیں جاری کروانے میں مصروف ہے۔دوسری جانب تحصیل ماڈل ٹاؤن کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر ارم شہزادی کا کہنا تھاکہ نیب میں ملزمان کی گرفتاری سے وہ لاعلم ہیں اور اس حوالے سے اب پوری چھان بین کے بعد ہی فرد جاری کی جاسکے گی۔

یہ بھی پڑھیں

زمین ڈاٹ کام نےلاہور میں تعمیر ہونے والے کثیرالمنزلہ منصوبے جے مال کی مارکیٹنگ اور سیلز کے حقوق حاصل کر لئے

زمین ڈاٹ کام نےلاہور میں تعمیر ہونے والے کثیرالمنزلہ منصوبے جے مال کی مارکیٹنگ اور …