روزانہ کتنی بچت ریٹائرمنٹ تک لکھ پتی بناسکتی ہے؟

لاہور (میڈیا نائن ٹو ڈاٹ ٹی وی )آپ نے ابھی اپنے کیرئیر کا آغاز کیا ہو یا ایک سے دو دہائیوں کا عرصہ گزر چکا ہو، مگر ہر کوئی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے ایک خواب دیکھتا ہے اور وہ ہے اتنی مناسب رقم جو بڑھاپے میں کام آسکے۔اگر ریٹائرمنٹ تک مناسب رقم ہاتھ میں ہونے کی بات کی جائے تو اس کا بہترین ذریعہ بچت کرنا ہے، جس کا انحصار ہر ایک فرد کی استطاعت کے مطابق مختلف ہوسکتا ہے۔تاہم ایک مالیاتی ماہر ڈیوڈ بیچ نے اس حوالے سے ایک آسان منصوبہ تیار کیا ہے جس کے ذریعے لوگ ریٹائرمنٹ تک لاکھوں بلکہ کروڑوں روپے اکھٹے کرسکتے ہیں۔اس مالیاتی ماہر نے تو ڈالرز کے حوالے سے بچت کا پروگرام تیار کرکے دیا ہے مگر اسے پاکستان میں بھی آزمایا جاسکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آپ کے لیے ضروری نہیں کہ دولت سے دولت بنائیں بلکہ درست فیصلہ سازی اور عملدرآمد اس حوالے سے اہمیت رکھتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی عمر میں بچت کا آغاز کرنا تاخیر نہیں۔تاہم ہر عمر کے لیے یہ مختلف ضرور ہوسکتی ہے۔اچھی خبر یہ ہے کہ اگر آپ کی عمر بیس سے چوبیس سال کے درمیان ہے تو روزانہ دو ڈالرز یا 210 پاکستانی روپے کی بچت سے آغاز کرسکتے ہیں جو مہینہ بھر میں 6 ہزار 3 سو روپے جبکہ سال بھر میں 75 ہزار روپے سے زیادہ بچائے جاسکیں گے۔اسی طرح پچیس سے 29 سال کی عمر میں 375 روپے سے بچت کا آغاز کرنا چاہیے۔تیس سے 34 سال کے درمیان 669 روپے روزانہ، 35 سے 39 سال کے درمیان 1200 روپے روزانہ، 40 سے 44 سال کے درمیان 2165 روپے روزانہ بچت کرنے کی ضرورت ہوگی۔45 سے 49 سال کی عمر کے افراد بچت کا آغاز چار ہزار روپے سے کریں جبکہ پچاس سے 54 سال کی عمر روزانہ 7745 روپے کی بچت کریں۔اگر 55 سال یا اسے زائد عمر کے ہیں تو روزانہ ساڑھے سولہ ہزار روپے کی بچت ہے تاکہ 65 سال کی عمر تک لکھ پتی بن جائیں۔ویسے نیچے ڈالرز کی شکل میں بچت کا پلان دیکھ سکتے ہیں جو اس ماہر نے تیار کیا ہے تاکہ 65 سال کی عمر تک 10 لاکھ ڈالرز اکٹھے کیے جاسکیں۔

یہ بھی پڑھیں

زمین ڈاٹ کام نےلاہور میں تعمیر ہونے والے کثیرالمنزلہ منصوبے جے مال کی مارکیٹنگ اور سیلز کے حقوق حاصل کر لئے

زمین ڈاٹ کام نےلاہور میں تعمیر ہونے والے کثیرالمنزلہ منصوبے جے مال کی مارکیٹنگ اور …