لاہورواقع ہاؤسنگ سکیموں میں بڑے پیمانے پر سرکاری اراضی شامل کیے جانے کا انکشاف

لاہور (عامربٹ سے) ڈپٹی کمشنر لاہور مدثر ریاض ملک نے ضلع بھر کی ہاؤسنگ سکیموں میں شامل سرکاری اراضی واہ گزار کرانے کا ٹاسک ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو مہر عبدالرئوف کو سونپ دیا۔ ایم 92 نیوز کو ملنے والی معلومات کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں واقع ہاؤسنگ سکیموں میں بڑے پیمانے پر سرکاری اراضی شامل کیے جانے کا انکشاف ہواہے جس کا ڈپٹی کمشنرلاہور مدثر ریاض نے نوٹس لے لیا ہے اور اس بابت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو مہرعبدالرؤف کو بھی حکومتی ٹاسک سونپ دیا گیا ہے کہ وہ سرکاری جائیداد کی واہ گزار کروادی ۔ ذرائع نے مزید آگا ہی دی کہ ان ہاؤسنگ سکیموں میں ایل ڈی اے، کوآپریٹو اور ایم سی ایل کی حدود میں آنیوالی ہاؤسنگ سکیمیں بھی شامل ہیں ضلع بھر کے ریونیو سٹاف کو جو جو سرکاری اراضی جس میں ہاؤسنگ سکیم میں شامل کی گئی ہے ۔ اس کی بابت تحریری رپورٹ مرتب کرنے کی ہدایت دیدی گئی ہے اس کے علاوہ سرکاری نالے، کھالے اور راستہ جات کی اراضی جو شامل کی گئی ہے کہ انسپکشن نقشے بنانے کاحکم بھی دیدیا گیا ہے ذرائع نے آگاہی دی کہ ضلع بھر سے چند روز میں یا تو بڑے پیمانے پر سرکاری اراضی کو واہ گزار کروانے کیلئے آپریشن کا آغاز کر دیا جائے گا پھر بڑے پیمانے پر سرکاری اراضی کے متبادل ریکوری قومی خزانے میں جمع کروائی جائے گی ، اس بابت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو مہر عبدالروف نے ریونیو سٹاف سے کام لینے کے لیے مانیٹرنگ بھی سخت کر رکھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

زمین ڈاٹ کام نےلاہور میں تعمیر ہونے والے کثیرالمنزلہ منصوبے جے مال کی مارکیٹنگ اور سیلز کے حقوق حاصل کر لئے

زمین ڈاٹ کام نےلاہور میں تعمیر ہونے والے کثیرالمنزلہ منصوبے جے مال کی مارکیٹنگ اور …