منظورشدہ سکیموں میں مکانوں کے نقشے21دن میں اور کنٹرولڈ ایریا میں 30دنوں میں منظور کئے جائیں گے

لاہور(سٹی رپورٹر)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے ایز آف ڈوئنگ بزنس ریفارمز کے تحت کاروبارمیں آسانی اور تعمیراتی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے عمارتی نقشوں کی منظوری دینے کےلئے ایل ڈی اے بلڈنگ ریگولیشنز 2019ءمیںترامیم کر دی ہیں۔ ایل ڈی اے کے چیف ٹاﺅن پلانر طارق محمود نے گزشتہ روز سٹیک ہولڈرز اور شہریوں کی آگاہی کے لئے منعقدہ کئے جانے والے سیمینار کے دوران بتایا کہ ایل ڈی اے کی منظورشدہ سکیموں میں مکانوں کے نقشے21دن میں جبکہ کنٹرولڈ ایریا میں 30دنوں میں منظور کئے جائیں گے ۔ کمرشل عمارتوں کے نقشے بھی 30دن میں منظور کئے جائیں گے ۔ مقررہ مدت میں نقشے منظور نہ ہونے پر بھی مالکان نقشے کی سکروٹنی فیس جمع کرواکر تعمیر شروع کر سکیں گے تاہم جمع شدہ نقشے کی خلاف ورزیوں کی صورت میں انہیں جرمانہ ادا کرنا ہوگا اور یہ بیان حلفی دینا ہوگا کہ وہ جمع کروائے گئے نقشے کے مطابق ہی تعمیر کریں گے۔ ٭٭٭٭٭

یہ بھی پڑھیں

زمین ڈاٹ کام نےلاہور میں تعمیر ہونے والے کثیرالمنزلہ منصوبے جے مال کی مارکیٹنگ اور سیلز کے حقوق حاصل کر لئے

زمین ڈاٹ کام نےلاہور میں تعمیر ہونے والے کثیرالمنزلہ منصوبے جے مال کی مارکیٹنگ اور …