ایل ڈی اے کی حدود میں واقع منظور شدہ اور غیر قانونی پرائیویٹ سکیموں کے سروے کا فیصلہ

لاہور(میڈیا 92 نیوز ) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل احمد عزیز تارڑ نے ہدایت کی ہے کہ پرائیویٹ رہائشی سکیموں سے ایکوافیئر چارجز کی وصولی اور غیر قانونی پمپنگ کی روک تھام کے لئے ایل ڈی اے کی حدود میں واقع منظور شدہ اور غیر قانونی پرائیویٹ سکیموں کا سروے کیا جائے۔ ان سکیموں میں منظور شدہ تعداد سے زیادہ اور غیر قانونی لگائے جانے والے واٹر پمپس کی نشاندہی کی جائے اور پرائیویٹ سکیموں اور افراد کی طرف سے غیر قانونی پمپنگ کے خلاف کارروائی کے لئے سفارشات تیار کی جائیں۔ وہ لاہور ہائی کورٹ اور جوڈیشل واٹر کمیشن کی ہدایت پر واٹر پمپنگ کی صورتحال کا جائزہ لینے کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔اجلاس میں منیجنگ ڈائریکٹر واسا سید زاہد عزیز ‘ چیف میٹرو پولیٹن پلانر سیدمحمد ندیم اختر زیدی ‘ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ پرائیویٹ ہاﺅسنگ سکیمز بشریٰ نصیر ‘شکیل انجم منہاس‘عبدالرزاق اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ ڈائریکٹر جنرل نے ہدایت کی کہ غیر قانونی پمپنگ کے خلاف کارروائی کے لئے قوانین کا جائزہ لیا جائے اور کیس کی آئندہ سماعت سے قبل اس سلسلے میں رپورٹ تیار کی جائے۔ انہوںنے کہا کہ پانی کی غیر قانونی پمپنگ کی روک تھام اور اسے آئندہ نسلوں کے لئے بچانے کی خاطر اقدامات کئے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان کے کم عمر ترین تن ساز، مسٹر پاکستان کا اعزاز،B-LEGEND جم کے 25 سالہ احسن سہیل نے اپنے نام کرلیا، دیکھئے رپورٹ

پاکستان کے کم عمر ترین تن ساز ، مسٹر پاکستان کا اعزاز ، B-LEGEND جم …