ایل ڈی اے ٹائون پلاننگ برانچ کی کارکردگی جانچنے کیلئے انٹیلی جنس ونگ قائم

لاہور(M92) ایل ڈی اے کی ٹائون پلاننگ برانچ کے افسران کی کارکردگی جانچنے کیلئے انٹیلی جنس ونگ قائم کردیا گیا ہے اس ونگ کی اہم ذمہ داریوں میں فیلڈ میں ہونے والے کاموں کی نگرانی ،جانچ پڑتال اور اس حوالہ سے رپورٹ مرتب کرنا ہوگا، جبکہ یہ ونگ غیر قانونی تعمیرات کی تصاویر اور دیگر دستاویزات بھی تیار کرے گا تاکہ بلڈنگ انسپکٹروں اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر زکی ناقص کارکردگی کو ان کے ریکارڈ کا حصہ بنایا جاسکے۔ ذرائع کے مطابق 30ستمبر2009ء کو ایل ڈی اے یونین نے اپنے منظور نظر بلڈنگ انسپکٹرز کو من پسند ایریا میں تعینات کروایا جس پر اس وقت کے ڈی جی نے تمام بلڈنگ انسپکٹروں کو سرکاری اورپرائیویٹ سکیموں سے ہٹانے کے احکامات جاری کردئیے جس کے نتیجہ میں برسوں سے بطور بلڈنگ انسپکٹر کا کرنے والے سب انجینئرز کو واپس انجینئرنگ ونگ میں بھجوادیا گیا اور پھر ان میں سے10سب انجینئر کو ذیلی ایجنسی ٹیپا،5سب انجینئرز کو واسا اور8کو چیف انجینئرنگ ونگ میں ہی تعینات رکھا گیا بعدازاں اس خلاء کو پر کرنے کیلئے اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کو بلڈنگ کنٹرول کا چارج سونپ دیا گیا تاہم کنٹریکٹ پر تعینات اسسٹنٹ ڈائریکٹرز غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی میں کامیاب نہ ہوسکے اورایل ڈی اے کنٹرولڈ ایریا میں بڑے پیمانے پر غیر قانونی تعمیرات کرلی گئیں۔ اب ایک مرتبہ پھر ایل ڈی اے کی سکیموں میں بلڈنگ انسپکٹرز کی تعینات کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس مقصد کیلئے ترقیاتی ادارے کے انجینئرنگ ونگ میں کام کرنے والے متعدد سب انجینئرز کو فوری طورپر تبدیل کرکے چیف ٹائون پلانر کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاہم ان اہلکاروں میں سے بیشتر نے ٹائون پلاننگ برانچ میں جانے سے گریز کیا جس پر حکام کو دوبارہ بلڈنگ انسپکٹروں کی تعیناتی کا فیصلہ واپس لینا پڑا ،بڑے پیمانے پر غیرقانونی تعمیرات اور کرپشن کی شکایات معمول بن گئیں اور اسی بناء پر ٹائون پلاننگ برانچ کے اعلی حکام کو انٹیلی جنس ونگ قائم کرنے پرمجبور ہونا پڑاہے۔

یہ بھی پڑھیں

زمین ڈاٹ کام نےلاہور میں تعمیر ہونے والے کثیرالمنزلہ منصوبے جے مال کی مارکیٹنگ اور سیلز کے حقوق حاصل کر لئے

زمین ڈاٹ کام نےلاہور میں تعمیر ہونے والے کثیرالمنزلہ منصوبے جے مال کی مارکیٹنگ اور …