پی ایچ اے لاہور2020ءمیں 2لاکھ 75ہزار نئے پودے لگائے گا

لاہور(رپورٹ:ذیشان علی+میڈیا92نیوز آن لائن )تفصیلات کے مطابق پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی (پی ایچ اے) لاہور کے زیراہتمام سال 2020ءکے دوران شہر میں  2 لاکھ 75 ہزار نئے پودے لگائے جائیں گے جبکہ 2019 میں ایک لاکھ 75 ہزار پودے لگائے گئے تھے۔ یہ بات  وزیر ہاؤسنگ و اربن ڈویلپمنٹ میاں محمود الرشید کو پی ایچ اے لاہور کے حوالے سے اجلاس کے دوران بتائی گئی۔

اجلاس کے دوران پی ایچ اے کی شجر کاری مہم اور جشن بہاراں کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیاگیا۔ڈی جی پی ایچ اے لاہور مظفر خان اور دیگر متعلقہ افسران اجلاس میں شریک ہوئے۔میاں محمودالرشید نے پی ایچ اے حکام کو ہدایت کی کہ2020 کی شجرکاری مہم کے اہداف کے حصول کے لیے ٹھوس منصوبہ بندی کی جائے اور پھل دار و سایہ دار درخت لگانے پر خصوصی توجہ دی جائے

کیونکہ وزیراعظم کی کلین اینڈ گرین مہم میں شجر کاری کو خصوصی اہمیت حاصل ہے۔وزیرہاو¿سنگ نے جشن بہاراں کے انتظامات کو بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ جشن بہاراں کے ذریعے اہل لاہور کو بھرپور تفریح کے مواقع فراہم کئے جائیں۔

ڈی جی پی ایچ اے مظفر خان نے وزیرہاؤسنگ کو بتایاکہ جشن بہاراں کے انتظامات کیلئے افسران کو اہداف دے دئیے گئے ہیں اور پی ایچ اے کے مختلف شعبے جشن بہاراں کے انتظامات کو مکمل کرنے کیلئے سرگرم عمل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …