فردوس عاشق کے خلاف مقدمے کیلئے درخواست دائر

لاہور(مانیٹرنگ سیل)پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی قادر خان مندوخیل نے وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کے خلاف مقدمے کے اندراج کی درخواست دائر کردی۔قادر مندوخیل نے ضلع کیماڑی کے تھانے سعید آباد میں فردوس عاشق اعوان کے خلاف درخواست جمع کروائی ہے۔رہنما پیپلز پارٹی کی جانب سے جمع کروائی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ فردوس عاشق اعوان نے ٹی وی شو کے دوران انھیں تھپڑ مارا، گالیاں اور دھمکیاں دیں۔درخواست میں فردوس عاشق اعوان کے خلاف ہراسانی، قتل کی دھمکیاں اور تشدد کرنے کی دفعات کا مقدمہ درج کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ درخواست پر ماہرین قانون سے مشورہ کرکے قادر خان مندوخیل کو جواب دے دیا گیا تھا، واقعہ اسلام آباد میں ہوا، مقدمہ بھی وہیں ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پڑھائی کے دوران وقفہ، حافظے کےلیے مفید قرار

جرمنی: قریباً 100 برس قبل جرمن ماہرِ نفسیات، ہرمن ایبنگہاس نے اپنی معرکتہ آلارا کتاب …