شہباز شریف کے بیانیے کو ہی مسلم لیگ ن کی پالیسی سمجھیں گے ، بلاول بھٹو

بدین (میڈیا 92 نیوز آن لائن)
چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف ہیں ، پیپلزپارٹی شہباز شریف کے بیانیے کو ہی مسلم لیگ ن کی پالیسی سمجھے گی ۔

ماتلی ، بدین کے شہر پھلکارہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ نواز شریف یا مریم نواز کو نہیں میں صرف اپنے جیالوں کو جوابدہ ہوں ، شوکاز پھاڑا ہے مگر اپنا موقف تبدیل نہیں کیا ، ہم یکسوئی کے ساتھ سیاست کرتے ہیں ۔بدین کے عوام نے ضمنی انتخاب میں پیپلزپارٹی کو تاریخی فتح دلوائی ، پی ٹی آئی اور آئی ایم ایف ڈیل کی ہر فورم پر مخالفت کریں گے ، بدین کے عوام کو ان کا حق دلانا چاہتا ہوں ۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ 1991 میں اس وقت کی سلیکٹڈ حکومت نے پانی کا ناجائز معاہدہ سندھ پر مسلط کیا ، سندھ میں پینے اور فصلوں کیلئے پانی نہٰیں ہے ، ہم پانی کی چوری کو برداشت نہیں کریں گے ،ہمیں انصاف کیساتھ پانی کی تقسیم کرنی چاہئے۔

بلاول بھٹو نے گزشتہ رات اسلام آباد میں صحافی کو تشدد بنایے جانے کے واقعے کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ واقعے کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات ہونی چاہئیں ۔

یہ بھی پڑھیں

قومی و صوبائی اسمبلی کی 26 نشستوں کے حتمی نتائج روک دیے گئے

 اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی کل 26 نشستوں کے حتمی نتائج …