پنجاب اسمبلی سیکریٹریٹ کا چوہدری نثار سے رابطہ ،کیا بات ہوئی؟سیاسی میدان سے بڑی خبر آگئی

لاہور (میڈیا 92 نیوز آن لائن)
پنجاب اسمبلی سیکریٹریٹ نے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار سے رابطہ کرکے انہیں کل پنجاب اسمبلی میں اپنی رکنیت کا حلف اٹھانے کے لیے بلا لیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسمبلی سیکرٹریٹ نے چوہدری نثار کو حلف کے حوالے سے کلیئرنس جاری کردی ہے جس کے بعد وہ کل پنجاب اسمبلی میں اپنی رکنیت کا حلف اٹھائیں گے۔اس حوالے سے سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کا کہنا ہے کہ عدالتوں سے چیک کر لیا ہے، چوہدری نثار کے خلاف کوئی حکم امتناعی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار کے خلاف پیٹیشنز عدالتوں میں زیر سماعت ہیں۔چوہدری نثار کے حلف میں کوئی قانون رکاوٹ نہیں ہے، وہ کل حلف اٹھا سکتے ہیں انہیں آگاہ کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

قومی و صوبائی اسمبلی کی 26 نشستوں کے حتمی نتائج روک دیے گئے

 اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی کل 26 نشستوں کے حتمی نتائج …