پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کیخلاف دہشت گردی کا مقدمہ

کراچی ( آن لائن)سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حلیم عادل شیخ کے خلاف کراچی کے تھانے میں انسداددہشت گردی اور کارِ سرکار میں مداخلت کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق ایف آئی آر نمبر 48/2021 ضلع ملیر کے میمن گوٹھ تھانے میں درج کی گئی ہے۔ایف آئی آر میں انسداددہشت گردی کی دفعہ 7 اے ٹی اے، کارسرکار میں مداخلت، ہنگامہ آرائی، ہوائی فائرنگ سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔پولیس ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ حلیم عادل شیخ کو ریمانڈ کیلئے آج انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

عمران خان نے عمر ایوب کو وزارت عظمیٰ کا امیدوار نامزد کردیا

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے عمر ایوب کو وزیراعظم کے عہدے کا امیدوار …