حکومت کے منہ کو خون لگ گیا ہے،خواجہ سعد رفیق

لاہور(سیاسی رپورٹر)خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ حکومت کے منہ کو خون لگ گیا ہے،اپوزیشن کے پاس محدود آپشنز نہیں، پی ڈی ایم فیصلہ کرے گی کون ساپتا کب شو کرنا ہے، تحریک انصاف کو اپنے بلیک ہول نظر نہیں آتے، جس دن جادو کا محل گرے گا سب ٹھیک ہو جائے گا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ہر وزیراعظم پر چور ڈاکو یا غدار کا نعرہ لگا، جب حکومت جاتی ہے اس کے ساتھ ساری گرد بھی رخصت ہو جاتی ہے، انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی ساری قیادت پیشیاں بھگت رہی ہے، پوری قوم دیکھ رہی شہباز شریف دوبارہ جیل میں ہیں، ریلوے کو بہتر کرنے کی کوشش میں 16 ماہ جیل کاٹ آیا، سلمان رفیق نے ہیلتھ سیکٹر کو بہتر کرنے کی کوشش میں 16 ماہ جیل کاٹی۔سعد رفیق کا کہنا تھا کہ سرکاری ملازمین پر بہیمانہ تشدد کی مذمت کرتے ہیں، ملازمین پی ٹی آئی کی طرح کہیں قبضہ نہیں کرنے جا رہے تھے، ملازمین پر شدید شیلنگ کی گئی، ایسا لگا جیسے بادل نیچے آگئے ہیں، حکومت کے منہ کو خون لگ گیا ہے، جس طرح اپوزیشن کا ٹارچر کیا جا رہا ہے، انہیں لگتا ہے سرکاری ملازمین کیساتھ بھی ایسا کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان کے کم عمر ترین تن ساز، مسٹر پاکستان کا اعزاز،B-LEGEND جم کے 25 سالہ احسن سہیل نے اپنے نام کرلیا، دیکھئے رپورٹ

پاکستان کے کم عمر ترین تن ساز ، مسٹر پاکستان کا اعزاز ، B-LEGEND جم …