ڈاکٹر شہباز گل سقوط کشمیر کی اصل وجہ بتا دی

اسلام آباد(آن لائن) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نےکہا ہے کہ بھارت کو کھل کر کھیلنے کی اجازت دینے والے میاں مفرور تھے، آزادکشمیر میں آج بھی مودی سے یاری نبھائی جارہی ہے۔ ساڑھیوں کے تحفے دینا اور تحائف وصول کرنا اصل سقوط کشمیر تھا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ کشمیر سے لاتعلقی کی متعدد مثالیں میاں مفرور نے قائم کیں، مودی کو مبارکباد اورکشمیری قیادت سے ملاقات کے بجائے سجن جندال کے گھر جانا آپ ہی کاکارنامہ تھا۔ مودی کو شادی پر بلانا کشمیری عوام سے بغاوت تھی۔ انہوں نے کہا کہ ساڑھیوں کے بدلے کشمیر بیچنے والے کی بیٹی کشمیر پر سیاست کررہی ہے۔ بھارت کو کھل کر کھیلنے کی اجازت دینے والے میاں مفرور تھے۔ درباری بھونڈے بیانات سے بھارت کی خدمت میں مصروف عمل ہیں۔ ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں کھڑے ہو کرآج بھی مودی سے یار نبھائی جارہی ہے۔ ساڑھیاں دینا اور تحائف وصول کرنا اصل سقوط کشمیر تھا، مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنا عمران خان کا خاصہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان کے کم عمر ترین تن ساز، مسٹر پاکستان کا اعزاز،B-LEGEND جم کے 25 سالہ احسن سہیل نے اپنے نام کرلیا، دیکھئے رپورٹ

پاکستان کے کم عمر ترین تن ساز ، مسٹر پاکستان کا اعزاز ، B-LEGEND جم …