براڈ شیٹ تحقیقات، ن لیگ نے جسٹس(ر) عظمت سعید کی تقرری مسترد کردی

اسلام آباد(آن لائن)ن لیگ نے براڈ شیٹ تحقیقات کیلئے جسٹس(ر) عظمت سعید کی تقرری مسترد کردی۔مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ جن سے تحقیقات ہونی چاہیے، انہیں سے کرانا انصاف کا قتل ہے،عمران خان ہمت کرکے قوم کوبتائیں کہ آپ کو این آر او چاہیے ،سابق ڈپٹی پراسیکیوٹرسے ہی تحقیقات کرانا، براڈ شیٹ سے بڑا فراڈ ہے، مریم اورنگزیب نے کہاکہ جسٹس (ر) عظمت سعید متنازعہ شخصیت اور معاہدہ کرنے والوں میں شامل تھے،جسٹس(ر) شیخ عظمت سعید شوکت خانم ہسپتال بورڈ آف گورنرز کے رکن ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …