چند دنوں میں ایک اور پانامہ سامنے آجائیگا ، مرادسعید

اسلام آباد( آن لائن)وفاقی وزیر مراد سعید کاکہناتھا کہ پی ڈی ایم نے کیسز ختم کر کے این آر او مانگنے کا مطالبہ کیا،آئندہ چند دنوں میں ایک اور پانامہ سامنے آجائیگا،پیپلز پارٹی نے اسرائیل سے جو فنڈنگ کی وہ سامنے آجائے گی۔
وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ این آراولیگ روزسرکس لگانے آجاتی ہے،عوام نے اپوزیشن کی احتجاجی سیاست کومستردکردیا،ن لیگ، پیپلزپارٹی نے 6 ہفتے میں پارٹی فنڈزکی تفصیلات دینی تھیں، دونوں پارٹیوں کے الیکشن مہم کے اخراجات بھی افشاں ہونے ہیں،گزشتہ روزان کوالیکشن کمیشن میں رسیدیں جمع کراناتھیں۔بھارت پاکستان کیخلاف پروپیگنڈاکررہاہے،اپوزیشن کہیں بھی بھارت کے منفی پروپیگنڈے کوعیاں نہیں کررہی، آزادبلوچستان کانعرہ اورمزارقائد کاواقعہ کس کی ایماپرہوا؟گلگت بلتستان کے عوام نے بھی ان کومستردکردیا،مسلسل پورے ملک میں ان کے جلسے ناکام ہوتے رہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان کے کم عمر ترین تن ساز، مسٹر پاکستان کا اعزاز،B-LEGEND جم کے 25 سالہ احسن سہیل نے اپنے نام کرلیا، دیکھئے رپورٹ

پاکستان کے کم عمر ترین تن ساز ، مسٹر پاکستان کا اعزاز ، B-LEGEND جم …