فارن فنڈنگ کیس، درخواست گزار نے سکرونٹی کمیٹی پر بڑا الزام عائد کر دیا

لاہور (آن لائن )الیکشن کمیشن میں آج تحریک انصاف کے خلاف فارن فنڈنگ کیس کی سماعت ہوئی جس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے اکبر ایس بابر نے الزام عائد کیا کہ سکرونٹی کمیٹی درست طریقے سے کام نہیں کر رہی ۔ انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ تمام ریکارڈ الیکشن کمیشن کے حوالے کیا جائے ۔الیکشن کمیشن میں سماعت کے بعد تحریک انصاف کے بانی رکن سمجھے جانے والے سابق رہنما اکبر ایس بابر نے میڈیا سے گفتگو کی ، جس دوران ان کا کہناتھا کہ آج الیکشن کمیشن کی سکروٹنی کمیٹی کا اجلاس تھا، ہم نے کمیٹی کی شفافیت پر تحفظات کا اظہار کیا، کمیٹی نے تیرہ اگست کو جعلی دستاویزات ہمارے سامنے رکھیں، ہم نے کمیٹی کو کہا کہ ان دستاویزات کی تصدیق کریں۔درخواست گزاراکبر ایس بابر نے سوال اٹھایا کہ پی ٹی آئی کے 23 اکاو¿نٹس ہمارے سامنے کیوں نہیں رکھے جا رہے؟ پہلے دن سے کہہ رہے ہیں کہ کمیٹی ناکام ہو چکی ہے۔ ہم نے تحفظات کا اظہار کیا تو کمیٹی واک آوٹ کر گئی۔انہوں نے کہا کہ چیزوں کو خفیہ رکھا جا رہا ہے؟غیر ملکی فنڈنگ کیوں چھپائی جا رہی ہے؟ اس موقع پر انہوں نے فارن فنڈنگ کیس کو قومی مفاد کا کیس قرار دیتے ہوئے پی ڈی ایم قیادت کا بھی شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …