الیکشن کمیشن سے تحریک انصاف سے پارٹی نشان واپس لینے کا مطالبہ

اسلام آباد( آن لائن) پاکستان پیپلزپاڑٹی کے رہنما نیئر بخاری نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر اپنی آئینی اور قانونی ذمہ داریاں پوری کریں، پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس الیکشن کمیشن میں سات سال سے زیر التوا ہے جبکہ ملزم اعتراف جرم کر لے پھر انصاف میں دیر نہیں لگنی چاہیے۔پی ٹی آئی سے الیکشن کمیشن کو نشان واپس لے لینا چاہیے۔ پیپلز پارٹی کے رہنما نیئر بخاری نے الیکشن کمیشن کے باہراحتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتےہوئے کہا کہ تحریک انصاف نے تسلیم کیا کہ ان کے ایجنٹ نے امریکا میں فارن فنڈنگ کی جبکہ عمران خان ایجنٹ کے تمام اقدامات کے ذمہ دار ہیں۔ نیئر بخاری دعویٰ کیا کہ سٹیٹ بینک نے تحریک انصاف کے 23 ایسے بینک اکاؤنٹس کی نشاندہی کی جو الیکشن کمیشن میں ظاہر نہیں کیے گئے۔ پی ٹی آئی نے بھارت اور اسرائیل سے فنڈنگ لی جبکہ اعتراف جرم کے بعد الیکشن کمیشن تحریک انصاف کا انتخابی نشان واپس لے اور اگر الیکشن کمیشن نے انصاف نہ کیا تو عوام ان سے حساب لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان کے کم عمر ترین تن ساز، مسٹر پاکستان کا اعزاز،B-LEGEND جم کے 25 سالہ احسن سہیل نے اپنے نام کرلیا، دیکھئے رپورٹ

پاکستان کے کم عمر ترین تن ساز ، مسٹر پاکستان کا اعزاز ، B-LEGEND جم …