مولانا فضل الرحمان نے دینی مدارس کے بچوں کو بالغ قراردے دیا

اسلام آباد( آن لائن) پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ اور جے یو آئی ف کے سربراہ حکومت کی جانب سے بچوں پر جلسوں میں پابندی پرردعمل دیتےہوئے کہا کہ دینی مدارس کے بچےعاقل بھی ہیں اور بالغ بھی ہیں وہ کسی بھی جلسے میں جاسکتے ہیں۔ پی ڈی ایم کے الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاجی ریلی سے خطاب کرتےہوئے مولانافضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اگر سکول کالج کے بچے سیاست میں حصہ لے سکتے ہیں تو مدرسوں کے بچوں کو بھی سیاست میں حصہ لینے کا حق ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کی تمام قیادت اپنی اپنی جوانی کالج یونیورسٹی دور میں سیاسی جلسوں میں جا کر نعرے لگاتے تھے ایسے ہی مدرسوں کے بچے بھی پاکستانی سیاست اور ملکی آئین کو سیکھنا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

قومی و صوبائی اسمبلی کی 26 نشستوں کے حتمی نتائج روک دیے گئے

 اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی کل 26 نشستوں کے حتمی نتائج …