حکومت کولانگ یا شارٹ مارچ سے کوئی خطرہ نہیں،چودھری سرور

لاہور( آن لائن)گورنر پنجاب چودھری سرور کا کہنا ہے کہ اپوزیشن لانگ مارچ کرے یا شارٹ مارچ حکومت کوکوئی خطرہ نہیں ، احتساب کو بریک لگوانے کا اپوزیشن کاپلان ناکام ہوگا۔نجی ٹی وی کے مطابق گورنر پنجاب چودھری سرور سے وزیرہاﺅسنگ پنجاب میاں محمود الرشید نے ملاقات کی،جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور پی ڈی ایم کے حوالے سے گفتگو ہوئی،اس موقع پر چودھری سرور نے گفتگو کرتے ہوئے 31 جنوری بھی گزر جائے گی پی ڈی ایم کے استعفے نہیں آئیں گے ،پی ڈی ایم جلسے کرکے تھک جائے گی مگر حکومت قائم رہے گی ۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان کے کم عمر ترین تن ساز، مسٹر پاکستان کا اعزاز،B-LEGEND جم کے 25 سالہ احسن سہیل نے اپنے نام کرلیا، دیکھئے رپورٹ

پاکستان کے کم عمر ترین تن ساز ، مسٹر پاکستان کا اعزاز ، B-LEGEND جم …