شرمین عبید چنائے نے ایک اور عالمی ایوارڈ اپنے نام کرلیا

(میڈیا92نیوز)مشہور ہدایت کار شرمین عبید چنائے نے ایک اور عالمی ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔

معروف آسکر ایوارڈ یافتہ ہدایت کار شرمین عبید چنائے کی دستاویزی فلم ’ہوم 1947‘ نے ساؤتھ ایشیئن فلم فیسٹیول میں بہترین دستاویزی فلم کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔ شرمین عبید کی دستاویزی فلم ’ہوم 1947‘ میں ایسے تمام افراد کی زندگی اور کہانیوں پر فلمائی گئی ہے جو 1947 میں پاکستان اور بھارت کے وجود میں آنے کے دوران در بدر ہوگئے تھے۔

واضح رہے کہ شرمین عبید چنائے پاکستان کی پہلی خاتون ہدایت کار ہیں جنہوں نے 2 مرتبہ آسکر ایوارڈ اپنے نام کیا، اس کے علاوہ متعدد بین الاقوامی ایوارڈ بھی اپنے نام کرچکی ہیں۔ شرمین عبید چنائے نے 2012 میں ڈاکومینٹری فلم ’سیونگ فیس‘ اور پھر 2016 میں مختصر دورانیے کی دستاویزی فلم ’آ گرل ان دا ریور‘ پر آسکر ایوارڈ جیتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

ارشد وارثی نے 25 سال بعد اپنی شادی رجسٹر کیوں کروائی؟ وجہ سامنے آگئی

ممبئی: نامور بالی ووڈ اداکار ارشد وارثی اور اُن کی اہلیہ ماریا گورٹی نے شادی کے …