مزارقائد بے حرمتی کیس،عدالت نے مریم نواز اور کیپٹن صفدر کےخلاف مقدمہ خارج کرنے کا حکم دیدیا

کراچی (نیوز ڈیسک)کراچی کی مقامی عدالت نے مریم نواز اور کیپٹن صفدر کےخلاف مقدمہ خارج کرنے کا حکم دیدیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں مزارقائد بے حرمتی کیس کی سماعت ہوئی، تفتیشی افسر نے کہا کہ کال ڈیٹا ریکارڈ کے مطابق مدعی واقعے کے وقت مزارقائدپر نہیں آیا تھا۔
مزارقائد کی فوٹیج میں بھی مدعی کی موجودگی ثابت نہ ہو سکی ، وقاص احمد نے مرزاقائدکی بے حرمتی اور دھمکیاں دینا کا مقدمہ درج کرایاتھا۔
عدالت نے مریم نواز اور کیپٹن صفدر کےخلاف مقدمہ خارج کرنے کا حکم دیدیا ہے،پولیس نے تفتیش میں مقدمے کو جھوٹا اور بے بنیاد قرار دیاتھا۔
واضح رہے کہ کیپٹن (ر)صفدر کو 19 اکتوبرکوہوٹل سے گرفتار کیاتھا،کیپٹن صفدرنے مقدمے میں مقامی عدالت سے ضمانت حاصل کررکھی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …